صوبے بھر کے تمام سکولز عید االفطر تک بند رکھنے کافیصلہ

صوبے بھر کے تمام سکولز عید االفطر تک بند رکھنے کافیصلہ
کیپشن: Murad Raas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولز عید االفطر تک بند رکھنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا.

سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے،  29 اپریل 2021 سے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکول مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے، کورونا کے باعث سرکاری ونجی سکولز عید الفطر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے بڑھتےکیسز،15 جون تک تمام امتحانات ملتوی

دوسری جانب اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن اور کروڑوں کے واجبات کی واپس ادائیگی کا معاملہ، اساتذہ نے ٹائم سکیل پروموشن غیر قانونی قرار دینے پر سرکاری رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ اساتذہ نے وائس چانسلر سے ٹائم سکیل پرموشن دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹائم سکیل پرموشن اور مراعات کے وصولی کیلئے اساتذہ کے حلف نامے نکال لیئے، اساتذہ نے حلف دیا تھا کہ اگر حکومت نے ٹائم سکیل پرموشن واپس لی تو اساتذہ تمام مراعات واپس کریں گے۔

یاد رہے کہ محکمہ فنانس نے تمام جامعات میں اساتذہ کی ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، یونیورسٹی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر چند روز قبل ٹائم سکیل پروموشن واپس لے لی تھی، یونیورسٹی اساتذہ غیر قانونی ٹائم سکیل پروموشن لے کر کروڑوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer