ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے بڑھتےکیسز،15 جون تک تمام امتحانات ملتوی

کورونا کے بڑھتےکیسز،15 جون تک تمام امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس، وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 15 جون تک نویں سے بارہویں جماعت تک امتحان ملتوی کردیئے گئے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ امتحانات کےحوالےسےاین سی اوسی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا، 15جون تک تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے، 15جون تک کوئی بھی امتحان نہیں ہوگا،مئی کےتیسرےہفتےمیں کوروناصورتحال کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوروناصورتحال کادوبارہ جائزہ لیکرمزیدفیصلہ کریں گے جبکہ اولیول کےامتحانات اکتوبر،نومبرمیں ہوں گے۔

پیر کے بعد کسی تقریب میں 50 فیصد سے زائد افراد شریک نہیں ہونگے۔ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات 15 جون تک ملتوی کر دئے گئے۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس اور وزیر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راجہ یاسر ہمایوں بھی صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں تعلیم کے شعبے کے سے جڑے تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

یہ بھی مزید پڑھیں: 25اضلاع میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند