پی ٹی آئی کی 29 اپریل کے جلسہ کیلئے طالبعلموں کو خصوصی دعوت

پی ٹی آئی کی 29 اپریل کے جلسہ کیلئے طالبعلموں کو خصوصی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان ظہیر: تحریک انصاف دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لئے یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا پہنچ گئی، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے طالبعلموں کو 29 اپریل کو لاہور میں ہونےو الے جلسے کے حوالےسے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

اسے بھی پڑھیں: عمران خان مینار پاکستان جلسے میں بڑا اعلان کریں گے؟ اپوزیشن جماعتوں کی نیندیں اُڑا دینے والی خبر آگئی

 ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ نالائق و نکمے لوگ سیاست میں آکر ملک کولوٹتے ہیں، طلبہ کو اپنے مستبقل کو بہتر بنانے کے لئے سیاست میں آنا ہوگا۔ انکا مزید کہنا ہےکہ سیاست میں آپ جیسے ہیرو کی ضرورت ہے۔

 فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک کی بہتری کے لئے 22 سال تک جدوجہد نہیں کی، صرف پی ٹی آئی نے حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کی لیے کوشش کی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: 29 اپریل کا جلسہ سب جلسوں سے بڑا ہوگا، پی ٹی آئی کا دعوی

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں 10 بلین ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔ عمران خان کی وجہ سے پاکستان صیح معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مینار پاکستان پر تاریخ ساز جلسہ کرے گی۔