ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: پنجاب کے سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے والے عارضی ملازمین کے لیے خوشخبری، پنجاب اسمبلی نے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا، ادھر کالعدم دہشت گرد تنظیم سے بازیاب ہونے والے رکن اسمبلی رانا جمیل نے جان کو خطرہ ہے کی خبر دیدی۔       

 پڑھنا مت بھولئے:  پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کو بڑی خوشخبری دیدی، نیا بل منظور

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 25 منٹ کی تاخیرسے شروع ہوا۔ صوبائی وزیر کی عدم شرکت کے باعث محکمہ ہاوسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے سوال پیر تک موخر کر دئیے گے۔

پنجاب کے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظورکر لیا گیا۔ اب چار سال تک کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازم مستقل اسامی کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پنجاب حکومت بجٹ پیش کرے گی یا نہیں؟ صوبائی وزراء بھی کنفیوز

وسری جانب اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی، ان کا کہنا تھا کہ مستقل نوکریاں دینے کے لیے میرٹ کے برعکس کام ہو گا۔ تحریک انصا ف کے رکن عارف عباسی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں۔  جس پرحکومتی ممبران اور عارف عباسی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 2018 الیکشن سے قبل سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملہ

علاوہ ازیں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سمن آباد کے علاقے میں ملبے کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ سپیکر نے ملبہ اٹھانے کے معاملہ پر رپورٹ طلب کرلی۔ اسمبلی کا اجلاس پیرکی سہ پہر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔