ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2018 الیکشن سے قبل سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

2018 الیکشن سے قبل سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کےبیان "بڑی وکٹ گرنے والی ہے" کا نوٹس لیں۔  تحریک انصاف یہ تاثر دے رہی ہے کہ بڑی وکٹ گرنے کے فیصلے سے پہلے ہی عمران خان کو بتا دیا گیا تھا۔

 رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ منصف پاکستان کے ساتھ ساتھ سپہ سالار اور چیئرمین نیب کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ ان معالات کو دیکھیں۔ 2018 کا الیکشن ملک میں جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے۔ الیکشن میں اداروں کی غیر جانبداری اور شفافیت ہونی چاہیے۔

پڑھنا مت بھولئے: عمران خان مینار پاکستان جلسے میں بڑا اعلان کریں گے؟ اپوزیشن جماعتوں کی نیندیں اُڑا دینے والی خبر آگئی

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اگر سمجھتی ہے کہ وہ ٹیکنیکل بنیاد پر سب کو آوٹ کرکے کامیابی حاصل کرلے گی تو یہ ان کی خوش فہمی ہے۔ انکا مزید  کہنا تھا کہ ن لیگ عدلیہ کا احترام کرتی ہے، لیکن بعض معاملات کی نشاندہی کرنا محاذ آرائی نہیں ہے۔صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اگر باقی صوبوں میں پورے سال کا بجٹ پیش کیا گیا تو پنجاب حکومت بھی اسکے مطابق فیصلہ کرے گی۔