ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، یوتھ گیمز سے متعلق اہم فیصلے

ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، یوتھ گیمز سے متعلق اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزر:ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے سمیت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کی خاص بات یہ رہی کہ پہلی مرتبہ یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو سپورٹس بورڈ کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل کیا گیا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے اجلاس میں شرکت کرکے نوجوانوں سے متعلق اپنی تجاویز اور نئے آئیڈیاز پیش کیے۔

اجلاس میں کامسیٹس، بیکن ہاؤس، لمز، پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور اور گلاب دیوی کے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر سرور اور دیگر بورڈ ارکان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے ایڈوائزری بورڈ میں طلبہ و طالبات کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئے آئیڈیاز ایک مثبت پیش رفت ہیں۔

اجلاس میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے انعقاد، نوجوانوں کی کھیلوں میں شمولیت اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔