ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین گیمز: اسکواش سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی شکست کھا گئے

ایشین گیمز: اسکواش سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی شکست کھا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جاپان میں جاری ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اشعب عرفان اور نور زمان برانز میڈلز کے حقدار قرار پائے۔

پہلے سیمی فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ نے پاکستان کے اشعب عرفان کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی۔ ابھے سنگھ کی کامیابی کا اسکور 11-3، 12-10 اور 11-6 رہا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے ایئن یاو نے پاکستان کے نور زمان کو 11-7، 11-2 اور 11-4 سے شکست دی۔

سیمی فائنل میں شکست کے باوجود اشعب عرفان اور نور زمان برانز میڈلز جیتنے کے حقدار قرار پائے واضح رہے کہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ نور زمان اور اشعب عرفان کے درمیان ہوگا۔