وقاص احمد:شاہدرہ ، شاد باغ میں خواتین اور بچوں کو ہراساں، تشدد میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ پولیس نے 11 سالہ بچی کے ساتھ فحش حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ در ج کرلیا گیا۔ملزم رضا نے چیز دلانے کے بہانے بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
شاہدرہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنیوالے ملزم عبد الرحمٰن کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا،ملزم نے گھریلو ناچاقی پر سسرال میں جا کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اسی طرح شاد باغ میں پانی گرانے پر بھائی کی جانب سے بہن پر تشدد کرنے والے ملزم توقیر کو گرفتار کیا گیا۔
خاتون اور اسکے بھائیوں پر تشدد کرنیوالے ملزم فیضان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایک اور واقعے میں دوران لڑائی جھگڑا کے دوران خاوند کو چھڑوانے پر خاتون پر تشدد کرنیوالے ملزم مظہر کو گرفتار کرلیاگیا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App