ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں نئے ہیلتھ پراجیکٹس، میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج کی منظوری

پنجاب میں نئے ہیلتھ پراجیکٹس، میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ، انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اور سرگودھا کارڈیالوجی پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ گوجرانوالہ میں 268 بیڈ کا نوازشریف مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

لیہ میں میڈیکل کالج پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی، جس پر وزیراعلیٰ نے جلد از جلد قیام ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفکشن ڈیزیز، پلاسٹک سرجری، جینیٹک، سرجیکل اور آرتھوپیڈک انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے جبکہ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال ٹو اور انسٹی ٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بھی بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال اور 100 بیڈ کا جنرل ہسپتال بھی قائم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔