سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔
وزیراعظم نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے محافظوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے ۔