ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے شناختی کارڈ کی وصولی کا طریقہ کار آسان بنادیا

نادرا نے شناختی کارڈ کی وصولی کا طریقہ کار آسان بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی وصولی کے قوانین آسان بنا دیے، جس کے بعد اب بغیر رسید کے بھی کارڈ مل سکے گا۔ 

نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا دفاتر سے تیار شدہ قومی شناختی کارڈ وصول کرنے کے حوالے سے واضح ہدایات اور قواعد جاری کر دیے ہیں۔ نادرا کی جانب سے بتایا گیا کہ اب شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کون سے افراد اہل ہوں گے۔ 

درخواست گزار اصل ٹوکن رسید کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی اپنا شناختی کارڈ خود وصول کر سکتا ہے۔ اگر اصل ٹوکن رسید موجود ہو تو خون کے رشتے دار یا شریکِ حیات شناختی کارڈ وصول کر سکتے ہیں۔ 

اگر اصل ٹوکن رسید نہ ہو، تو خون کے رشتے دار یا شریکِ حیات اپنا شناختی کارڈ اور درخواست گزار کا تحریری اجازت نامہ دکھا کر شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی شناختی کارڈ ہولڈر، اصل ٹوکن رسید اور درخواست گزار کے تحریری اجازت نامے کے ساتھ کارڈ وصول کرنے کا مجاز ہوگا۔ 

علاوہ ازیں نادرا حکام نے مزید یاد دہانی کرائی ہے کہ ‘پاک آئی ڈی’ موبائل ایپ سے دی گئی درخواستوں کے کارڈز اندرون و بیرونِ ملک بذریعہ کوریئر سروس گھر کے پتے پر یا قریب ترین نادرا سینٹر پر بھی منگوائے جا سکتے ہیں۔