ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی: سرکاری ملازمین کے الاؤنسز میں تفریق کے خلاف تحریک التوا جمع

پنجاب اسمبلی: سرکاری ملازمین کے الاؤنسز میں تفریق کے خلاف تحریک التوا جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز میں تفریق کے خلاف تحریک التوا کار جمع کرا دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید نے تحریک التوا کار جمع کرائی، جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے ملازمین کو مختلف الاؤنسز دینے میں تفریق کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریک کے متن کے مطابق پنجاب کے بعض اداروں میں ملازمین کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس، ہاؤسنگ الاؤنس اور دیگر مراعات دی جا رہی ہیں، جبکہ بعض سرکاری ملازمین کو ڈبل میڈیکل الاؤنس اور بعض کو صرف ایک میڈیکل الاؤنس دیا جاتا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے الاؤنسز میں تفریق سے سرکاری ملازمین میں بے چینی اور احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔ بعض سرکاری ملازمین کو ایک فرد کی حیثیت سے کئی کروڑ روپے ماہانہ مراعات دی جاتی ہیں، جبکہ دوسری جانب بعض ملازمین کو مالی اور معاشی مشکلات کے باعث اپنے بچوں کی تعلیم اور گھریلو اخراجات پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

تحریک التوا کار میں ملازمین کے الاؤنسز میں تفریق ختم کرکے مساوی بنیادوں پر مراعات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔