سٹی 42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔
میانوالی میں مریم نوازمیڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نوازکینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ میں 268بیڈ کانوازشریف مریم نوازانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔
لیہ میں میڈیکل کالج پراجیکٹ پر رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ کی جلدقیام ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدا رت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ،انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ ،سرگودھا کارڈیالوجی پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا ۔
میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفیکشن،پلاسٹک سرجری،جینیٹک،سرجیکل،آرتھوپیڈک انسٹیٹیوٹ بنیں گے۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال ٹواورانسٹیٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بنیں گے۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال،100بیڈ کا جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا ۔