سٹی 42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں انسدادِ سمگلنگ ’'امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘' پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کی ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا دی ۔
محسن نقوی نے کہا خوارجیوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔ اس جنگ میں زندگی کے ہر طبقے نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔