سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق قانون پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فوجداری مقدمے میں نامزد ایم پی اے کو گرفتار کرنے سے پہلے اسپیکر کی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایم پی اے کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت لینا ہوگی، سوال یہ ہے کہ اگر کوئی ایم پی اے کسی کو قتل کردے تو کیا پولیس گرفتاری کے لیے بھی اسپیکر کی اجازت کا انتظار کرے گی؟
اُنہوں نے کہا کہ یہ قانون برابری کے حوالے سے منفرد مثال ہے، خیبر پختونخوا میں ایم پی ایز کے لیے الگ قانون کیوں ہے؟
محسن نقوی نے سوال کیا کہ کیا یہی ریاستِ مدینہ ہے؟