ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’میری پہچان‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، افراد اور نامعلوم لاشوں کی شناخت مکمل

’میری پہچان‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، افراد اور نامعلوم لاشوں کی شناخت مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم نے ایک ہی روز میں 26 افراد اور 5 نامعلوم لاشوں کی شناخت مکمل کرلی ہے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ’میری پہچان‘ ٹیم نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا، جہاں موجود 51 ذہنی و جسمانی کمزور افراد کی بائیومیٹرک کی گئی۔ نادرا سے منسلک بائیومیٹرک نظام کے ذریعے 51 میں سے 26 افراد کی شناخت کامیابی سے مکمل کرلی گئی جبکہ شناخت کے بعد ان افراد کا متعلقہ شناختی ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ’میری پہچان‘ ٹیم نے اسی روز 5 نامعلوم لاشوں کی بھی بائیومیٹرک کے ذریعے شناخت مکمل کی۔

’میری پہچان‘ ٹیم اب تک 5 ہزار سے زائد لاوارث لاشوں کی شناخت کرچکی ہے جبکہ ’میری پہچان‘ سنٹر 4 ہزار سے زائد ذہنی و جسمانی کمزور افراد کو ان کے اہل خانہ سے ملوا چکا ہے۔