ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ٹاؤن اسٹیشن کے پاس غیر قانونی پارکنگ ،سڑک پر چنگ رکشوں کا راج،ٹریفک جام

علی ٹاؤن اسٹیشن کے پاس غیر قانونی پارکنگ ،سڑک پر چنگ رکشوں کا راج،ٹریفک جام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علی ٹاؤن میں غیر قانونی پارکنگ کی بھرمار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
سڑک پر جگہ جگہ چنگ چی رکشے پارک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔ چنگ چی رکشوں کی پارکنگ کے باعث سڑک پر ٹریفک کی گنجائش کم ہوگئی۔
سڑک کنارے رکشوں کی پارکنگ سے شہریوں کو پیدل چلنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ 
رکشوں کی بے ترتیب پارکنگ سے سڑک پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔ اسی کے ساتھ  گورنمنٹ  کا ریڑھی بازار بھی سڑک کی روانی میں  مشکلات پیدا کررہا ہے ۔ علاقہ مکینوں  نے  غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لیے انتظامیہ سے مطالبہ  کیا ہے کہ چنگ چی رکشوں کی  وجہ سے  حادثات ہورہے ہیں اور  خواتین و  بچوں کا گزرنا بھی محال ہوچکا ہے ۔ ۔