ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیلاروس کے سرکاری دورے کے دوران منسک سائنٹیفک اینڈ پریکٹیکل سینٹر کا دورہ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیلاروس کے سرکاری دورے کے دوران منسک سائنٹیفک اینڈ پریکٹیکل سینٹر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے بیلاروس کے سرکاری دورے کے دوران منسک سائنٹیفک اینڈ پریکٹیکل سینٹر کا دورہ کیا ۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے طبی مرکز میں خصوصی تقریب سے خطاب  کی۔چیئرمین سینٹ  نے کہا پاکستان اور بیلاروس کے درمیان صحت، ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، بیلاروس کی جدید طبی صلاحیتیں اور ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہیں،اعضا کی پیوند کاری، روبوٹک سرجری اور مصنوعی ذہانت پر مبنی تشخیص میں بیلاروس کی پیش رفت قابلِ قدر ہے، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان طبی شعبے میں ادارہ جاتی روابط اور علمی تبادلوں کو فروغ دینا ہوگا، جدید طبی ٹیکنالوجیز اور مہارتوں کے اشتراک سے دونوں ممالک مزید مستفید ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی پارلیمانی وفد نے بیلاروس کے جدید ہائبرڈ آپریٹنگ کمپلیکس میں براہِ راست طبی طریقۂ کار کا مشاہدہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیلاروسی اسٹیٹ میوزیم آف دی ہسٹری آف دی گریٹ پیٹریاٹک وار کا بھی دورہ ہے ۔چیئرمین سینٹ کا میوزیم میں جنگ کے دوران بیلاروسی عوام کی مزاحمت اور قربانیوں پر مبنی تاریخی نمائشوں کا مشاہدہ ہے ۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا بیلاروسی عوام کی بہادری اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان اور بیلاروس کے دوستانہ تعلقات کو پارلیمانی اور عوامی روابط کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔