ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ

مریم اورنگزیب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں غذائیت سے متعلق اقدامات اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے وفد کو پنجاب حکومت کی اصلاحات اور مختلف اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر نیوٹریشن کے شعبے میں مزید اقدامات پر غور کیا۔

سینئر وزیر پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے 13 اضلاع میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے اور وہ خود اس منصوبے کی نگرانی کر رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق حکومت پنجاب کا وژن بچوں کو غذائیت سے بھرپور نشوونما فراہم کرنا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نیوٹریشن پروگرام کو سراہا۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلی مرتبہ صوبے بھر میں سموگ کنٹرول پروگرام متعارف کرایا، جبکہ گزشتہ دو سال کے دوران سموگ کی روک تھام کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔