ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حاجی محمد اعجاز کی سیاست میں واپسی، مقامی رہنماؤں کا خیرمقدم

حاجی محمد اعجاز کی سیاست میں واپسی، مقامی رہنماؤں کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی محمد اعجاز نے دوبارہ سیاسی میدان میں سرگرم ہونے کا اعلان کردیا۔ حاجی محمد اعجاز کے سیاسی سرگرمیوں میں واپسی کے اعلان کے بعد پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔

حاجی محمد اعجاز 2002 سے 2007 تک رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر فیصل میر نے حاجی محمد اعجاز کو دوبارہ سیاست میں فعال ہونے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر پیپلز ریلوے یونین کے مرکزی رہنما محسن شاہ اور مجید غوری سمیت سینئر نائب صدر شاہد عباس اور آغا تقی شاہ بھی موجود تھے۔

تقریب کے شرکاء نے حاجی محمد اعجاز کی سیاسی سرگرمیوں میں واپسی کو خوش آئند قرار دیا اور ان کے دوبارہ فعال کردار کا خیرمقدم کیا۔