ابوبکر ارشد منصورہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اکتوبر میں کسی بھی تاریخ کو لانگ مارچ کا دوبارہ اعلان کرے گی۔
لیاقت بلوچ کے مطابق 25 ستمبر کو لاہور میں شام 5 بجے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہیں۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے آئی پی پیز کے خلاف احتجاج اور دھرنے کیے۔ ان کے مطابق 10 آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہونے کے قریب ہیں، جبکہ 21 آئی پی پیز کے معاہدے آخری مرحلے میں ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک لیٹر پٹرول پر 107 روپے لیوی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔