عابد چودھری:پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے پیش نظر لاہور پولیس نے کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 29 افراد کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے 37 متحرک کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ چار رہنماؤں کو 9 مئی سے متعلق مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مارچ کے تناظر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مزید گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے لیے پہلے سے مرتب فہرستوں کی بنیاد پر کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔