ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی ملاقاتیں

بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کے درمیان ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر سے متعلق سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی ملاقات کی، جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔