ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بین الاقوامی امتحانی بورڈ آکسفورڈ اے کیو اے کا پاکستان میں 3 نئے لازمی نصاب متعارف

بین الاقوامی امتحانی بورڈ آکسفورڈ اے کیو اے کا پاکستان میں 3 نئے لازمی نصاب متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معروف بین الاقوامی امتحانی بورڈ آکسفورڈ اے کیو اے نے پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

 آکسفوڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ اے کیو اے انٹرنیشنل جی سی ایس ای اسلامیات، آکسفورڈ اے کیو اے انٹرنیشنل جی سی ایس ای مطالعہ پاکستان اور آکسفورڈ اے کیو اے انٹرنیشنل جی سی ایس ای اردو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا،یہ اقدام پاکستانی طلبہ کے لیے انٹرنیشنل جی سی ایس ای امتحانات کی تیاری میں جدید اور مقامی تناظر سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

نئے نصاب کا مقصد تنقیدی سوچ، تجزیاتی مہارت اور امتحانی تیاری کو موثر انداز میں فروغ دینا ہے۔

 آکسفورڈ اے کیو اے کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیے گئے نصاب میں پاکستان کی تاریخ، جغرافیہ، اسلامی عقائد و روایات اور اردو زبان و ادب کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ نصاب کا مواد عالمی ترقی کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے

 جس میں آزاد تحقیق و اجتماعی تعاون پر زور دیا گیا ہے تاکہ طلبہ تعلیمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ دار شہری بنیں اور حقیقی دنیا میں مثبت کردار ادا کریں