ارشاد قریشی: راولپنڈی بورڈ میٹرک کے امتحانات کا شیڈول جاری,میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 29 ستمبر سے شروع ہوں گے.
راولپنڈی بورڈ کےمطابق تمام انتظامات مکمل، امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں، ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس اداروں کے پورٹل پر اپ لوڈ کردی گئیں۔
پرائیویٹ امیدواروں کی رول نمبر سلپس داخلہ فارم کے پتوں پر ارسال کی گئیں، رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk پر بھی دستیاب ہے۔
امیدوار بی فارم نمبر یا آن لائن فارم نمبر سے سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، امتحان کے لیے 44 امتحانی مراکز قائم، 18 بوائز، 12 گرلز اور 14 مشترکہ شامل ہیں۔
احساس امتحانی مراکز میں کیمروں کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا، ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم، مرکزی کنٹرول روم بورڈ کمپلیکس میں فعال کیا گیا۔
امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے اسپیشل اسکواڈ اور موبائل انسپکٹر تعینات ہیں، 44 سپرنٹنڈنٹ اور 58 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت امتحانات کو فول پروف بنایا گیا، امتحانی عملے کی فہرستیں اسپیشل برانچ کو ارسال کر دی گئیں، کنٹرولر امتحانات پنڈی بورڈ کا کہنا تھا کہ امتحانی عملے کی کسی بھی کوتاہی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔