سٹی42: شاہین آٖفریدی،حارث رؤف، محمد نواز اور فہیم اشرف نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ پاکستان اور دنیا بھر میں گرین شرٹس کے فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ گرین شرٹس ایشیا کپ جیتنے کے لئے اتوار کی شام خم ٹھونک کر میدان میں اتریں گے۔
مئی والا میچ چھ صفر سے ہارے ہوئے پڑوسی کے دل کباب کرنے میں اہم کردار حارث رؤف نے ادا کیا جنہوں نے 4 اوورز میں تین وکٹیں حاصل کر کے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کیا۔ رؤف کے ساتھ شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز کے عوض 3 وکٹین لیں اور بنگلہ بیٹرز کو ابتدا سے ہی دباؤ میں جکڑ کر رکھا۔
صائم ایوب نے دو اور محمد نواز نے ایک وکت حاصل کر کے فائنل میں مغرور پڑوسی کی منجی ٹھوکنے کا پکا بندوبست کیا۔
میچ کا ٹاس
آج میچ کا ٹاس بنگلہ دیش کے کیپٹن ذاکر حسین نے جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ دی۔
پاکستان کی بیٹنگ
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ میں اپنے آخری میچ میں گرین شرٹس نے 135 رنز بنائے ہیں اور ان کی 8 وکٹیں گریں۔ گرین شرٹس نے آخری اوور میں 11 رنز بنائے۔ اس اوور کی تمام چھ گیندیں فہیم اشرف نے کھیلیں۔ انہوں نے ایک چوکا مارا اور تین بالز پر دو دو رنز بنائے، ایک بال وائیڈ ہوئی۔
اس سے پہلے 19 ویں اوور میں ہارڈ ہِٹر محمد نواز ایک چھکا مارنے کے بعد دوسرا چھکا مارنے کی کوشش میں بال اونچی چڑھ جانے کے سبب کیچ آؤٹ ہو گئےتھے۔ نواز نے آج دباؤ میں آئی ہوئی تیم کا مجموعہ بڑھانے کی جاندار کوشش کی اور 15 بالز سے 25 رنز بنائے جن میں ایک چھکا، دو چوکے شامل تھے۔
آج پاکستان کے بیسٹ بیٹر محمد حارث رہے جنہوں نے 23 گیندوں سے 31 رنز بنائے۔ حارث نے 1 چھکا مارا اور 2 چوکے مارے۔
شاہین آفریدی نے 9 گیندوں سے 13 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چھکے مارے اور 1 چوکا مارا۔
پاکستان کا ٹاپ آڑڈر آج بری طرح فلاپ ہوا۔ دو اوورز میں دو بیٹر آؤٹ ہوئے، فخر زمان 20 بالز کھیل کر صرف 13 رنز بنا پائے اور غیر محتاظ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی باؤلنگ
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، مہدی حسن اور رشاد حسین نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ
پاکستان نے آج پہلے کھیلتے ہوئے زیادہ بڑا مجموعہ نہیں بنایا لیکن شاہین، نواز اور دوسرے مڈل آرڈر بیٹر پاکستان کے سکور کو 135 تک پہنچا کر محفوظ زون میں بہرحال لے گئے۔ کیونکہ کل انڈیا کے ساتھ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے 127 رنز بنا سکی تھی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم اس مجموعہ کے تعاقب میں پہلے ہی اوور میں پہلی وکٹ گنوا کر دباؤ میں آ گئی جو بعد میں بڑھتا گیا کیونکہ پاکستانی باؤلرز نے تھوڑے سکور کی کمی بہتر باؤلنگ کر کے پوری کرنے کے لئے سر توڑ کوشش کی۔

136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز بالکل اچھا نہ تھا، ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں۔63 کے مجموعی اسکور پر آدھی بنگلہ دیشی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔شاہین نے پرویز حسین کو صفر اور توحید کو 5 رنز پرپویلین بھیجا جبکہ سیف حسن 18 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے جبکہ مہدی حسن 11 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔اس کے بعد نور الحسن 16، جاکر علی 5 اور شمیم حسین 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی باؤلنگ



