ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کے 7 بیٹرز ملکر بھی 100 سکور نہ کرسکے

بنگلہ دیش کے 7 بیٹرز ملکر بھی 100 سکور نہ کرسکے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

136 رنز کے ہدف کے دفاع میں پاکستان نے اچھا آغاز کیا اور63 کے مجموعی اسکور پر 5 بنگلادیشی وکٹیں گرادیں۔

شاہین نے پرویز حسین کو صفر اور توحید کو 5 رنز پرپویلین بھیجا جبکہ سیف حسن 18 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے جبکہ مہدی حسن 11 رنز  پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ نور الحسن 16 اور جاکر علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

صائم ایوب کی گیند پر نورالحسن 16 رنز پر کیچ آوٹ ہوگئے  تھے جبکہ کپتان ذاکر علی 5 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے 

17 اوورز  کے آخر میں  97رنز پر بنگلہ دیش کے7 بیٹر پویلین کو پیارے ہو چکے ہیں