سٹی42: ایشیا کپ کے آخری سپر فور میچ میں پاکستان کے باؤلر بنگلہ دیش کے بیٹرز کو رنز بنانے سے روکنے کے لئے اپنے تمام ہنر آزما رہے ہیں۔8 اوورز میں 44 رنز پر بنگلہ دیش کے 4 بیٹر پویلین کو پیارے ہو چکے ہیں۔
اب تک ہونے والی 24 گیندوں میں سے 13 ڈوٹ بال ہوئیں لیکن اس کے باوجود بنگلہ دیش کو درکار رن ریٹ کے نزدیک پہنچنے میں کامیابی ہو گئی کیونکہ سیف نے دو چھکے اور ایک چوکا مار دیا۔ انہوں نے ایک چھکا فہیم اشرف کو اور ایک حارث رؤف کو مارا جبکہ چوکا بھی رؤف کو پڑا۔
4 اوورز میں بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لئے ہیں۔ ان کو درکار رن ریٹ 7 سے بڑھ گیا۔
پانچویں اوور میں شاہین آفریدی نے توحید ہردو کو کیچ آؤٹ کروا دیا۔ اس کامیابی کے بعد اگلی ہی گیند پر مہدی حسن نے شاہین کو چھکا مار دیا۔
5 اوورز کے خاتمے پر بنگلہ دیش کا سکور 29 رنز ہوا ۔
چھٹے اوور کی پہلی بال پر بنگلہ دیش کی بدقسمتی کا آغاز ہو گیا۔ بنگلہ سائیڈ کی تیسری وکٹ گر گئی۔ یہ وکٹ حارث رؤف نے لی ہے۔
اس کے بعد نور الھسن آئے جنہوں نے پہلی ہی بال پر حارث رؤف کو چھکا مار دیا۔
پاور پلے کا خاتمہ؛ بیٹرز پر رن ریٹ اور باؤلرز کا دباؤ
پاور پلے کے چھ اوور ختم ہوئےتو تین اچھے بیٹرز سے مھروم ہو چکی بنگلہ ٹیم کے وکٹ پر موجود دونوں بیٹر دباؤ میں ہیں۔ نورل 9 رنز اور مہدی 11 رنز پر ہیں۔ 8 اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش کا سکور44 رنز ہے۔ انہیں درکار رن ریٹ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب درکار رن ریٹ 77۔7 ہے