ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوتھا بھی گیا، سبھی بیٹر کیچ آؤٹ ہوئے

 چوتھا بھی گیا، سبھی بیٹر کیچ آؤٹ ہوئے

سٹی42: ایشیا کپ کے اہم ترین سپر فور راؤنڈ میچ میں پاکستان کے منجھے ہوئے بیٹرز کی بنگلہ دیش کے باؤلروں کے سامنے بچگانہ حماقتوں سے بھری بیٹنگ نے ساتویں اوور میں ایک اور وکٹ ضائع کروا دی اور  9 ویں اوور میں چوتھا بیٹر بھی حماقت کی  سیریز کو آگے بڑھاتے ہوئے آؤٹ ہو گیا۔

 چاروں بیٹر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چاروں نے بلاضرورت شاٹس کھیلیں اور فیلڈرز کے ہاتھوں میں کیچ پکڑائے۔

نو اوورز میں   پاکستان کے تجربہ کار بیٹرز نے  24 ڈوٹ بال دی ہیں اور  پانچ چوکے مارے ہیں۔ پانچ چوکوں کا مجموعہ  20 بنتا ہے۔  ہر بال پر سنگل رن بنانے کی بجائے پانچ چوکے مارنے کے ساتھ چار بیٹرز  غلط شاٹس کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو کر واپس جا چکے ہیں۔ 

پاکستان کے 33کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 اور صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔صائم ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔پاکستا کی تیسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری ،وہ بھی 13 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ حیسن طلعت صرف 3 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔