ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"کرو یا مرو" میچ  ؛  گرین شرٹس ابتدا میں ہی مشکل سے دوچار ہو گئے

pakistan vs Bangladesh, Asia Cup, Dubai Stadium, Super Four

سٹی42:  ایشا کپ کے "کرو یا مرو" میچ  کے پہلے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسرے اوور میں صائم ایوب کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ے۔

آج دبئی یانٹرنیشنل سٹیدیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش ایشیا کپ کے فائنل میں جانے کے لئے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں۔  دونوں مین سے جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔

آج میچ کا ٹاس بنگلہ دیش کے کیپٹن ذاکر علی نے جیتا تھا اور انہوں نے پاکستان کو بیتنگ دی۔

پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے  تسکین احمد کی پہلی دو بالز ڈوٹ کھیلیں، تیسری بال پر چوکا مارا اور  چوتھی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

ایک اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور 4 رنز تھا۔

صائم ایوب بیتنگ کے لئے آئے  تو  دوسرے اوور کے آغاز میں باؤلر کو فیس کرنے کے لئے فخر بیٹنگ اینڈ پر تھے، انہوں نے سنگل لی اور صائم کو باؤلر  مہدی حسن کے سامنے آنا پرا۔ صائم ایوب نے بلاجواز اونچی شاٹ کھیلی اور کیچ آؤٹ ہو کر صفر  کے ساتھ پویلین واپس چلے گئے۔ 

سلمان علی آغا  صائم ایوب کے بعد کھیلنے کے لئے آئے ہیں۔ 

دو اوورز کے خاتمہ پر پاکستان کا سکور 5 رنز تھا۔ 

تیسرے اوور کی پہلی چار گیندیں ڈوٹ رہیں۔  پانچویں گیند پر فخر چوکا لگانے میں کامیاب ہوئے۔ 

تین اوور تمام ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ 9 رنز ہوا ہے۔ چوتھے پانچویں اور چھٹے اوور مین ایک ایک چوکا لگا لیکن ڈوٹ بال بہت زیادہ رہیں۔ 

پاور پلے کے چھ اوور ختم ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ صرف  27 ہے۔ فخر 13  اور کیپٹن سلمان آغا 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔