ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آخری اوور باقی؛ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا

 آخری اوور باقی؛ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا

سٹی42: دبئی میں بنگلہ دیش کے ساتھ میچ میں مشکلات میں پھنسے گرین شرٹس نے  101 گیندوں سے سینچری مکمل کی تو سٹیڈیم مین موجود پاکستانی فینز  خوشی سے شور مچا مچا کر بے حال ہو گئے۔ لیکن  ان کی خوشی چند ہی لمحے برقرار رہی کیونکہ صرف تین گیندوں کے بعد  109 رنز کے مجموعی سکور پر  ایک اور وکٹ گر گئی۔ 

18 وین اوور کی پہلی بال پر محمد نواز نے چھکا مارا تو فینز  خوش ہوئے کہ شاید پاکستان کچھ مقابلہ کرنے کے قابل مجموعہ بنانے کی طرف چل پڑا ہے۔ دوسری گیند پر نواز نے سنگل بنائی اور تیسری بال پر حارث کیچ آؤٹ ہو گئے۔

18  اوورز مین پاکستان  114 رنز بنانے میں کامیاب ہوا ۔  120 رنز کے سکور پر محمد نواز اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ وہ گئے۔

پاکستان کی بیٹنگ