ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایشا کپ : پاکستان کا سکور محفوظ زون میں آ گیا

Asia Cup, Pakistan vs Bangladesh, City42

سٹی42:  دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ  کے سپر فور راؤنڈ میں اپنے آخری میچ میں  گرین شرٹس نے 135 رنز بنائے ہیں اور ان کی 8 وکٹیں گریں۔ گرین شرٹس نے آخری اوور میں 11 رنز بنائے۔ اس اوور کی تمام چھ گیندیں فہیم اشرف نے کھیلیں۔ انہوں نے  ایک چوکا مارا اور تین بالز پر دو دو رنز بنائے، ایک بال وائیڈ ہوئی۔  

اس سے پہلے  19 ویں اوور میں ہارڈ ہِٹر محمد نواز ایک چھکا مارنے کے بعد دوسرا چھکا مارنے کی کوشش میں بال اونچی چڑھ جانے کے سبب کیچ آؤٹ ہو گئےتھے۔ نواز نے آج  دباؤ میں آئی ہوئی تیم کا مجموعہ بڑھانے کی جاندار کوشش کی اور  15 بالز سے  25 رنز بنائے جن میں ایک چھکا، دو چوکے شامل تھے۔ 

آج پاکستان کے بیسٹ  بیٹر محمد حارث رہے جنہوں نے  23  گیندوں سے 31 رنز بنائے۔ حارث نے  1  چھکا مارا اور 2 چوکے مارے۔

شاہین آفریدی نے 9 گیندوں سے  13 رنز بنائے۔ انہوں نے  2 چھکے مارے اور  1 چوکا مارا۔

پاکستان کا ٹاپ آڑڈر آج بری طرح فلاپ ہوا۔ دو اوورز میں دو  بیٹر آؤٹ ہوئے،  فخر زمان 20 بالز کھیل کر صرف  13 رنز بنا پائے اور غیر محتاظ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی باؤلنگ

سکور محفوظ زون میں ہے!

آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز نے زیادہ بڑا سکور نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اس مجموعے کو محفوظ قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ کل انڈیا کے ساتھ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے   127 رنز بنا سکی تھی۔