پیپلز پارٹی کو امپائر کی ضرورت نہیں،منظور وسان

Manzoor Wasan, Empire is PTI\'s creation, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو پہلے بھی امپائر کی ضرورت نہیں تھی اور نہ اب پڑیگی.امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجاد کیا ہوا لفظ ہے، اللہ ان کو ہی بخشے.

اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ہمارا امپائر عوام ہیں اور ہم ان کے ہی ووٹ سے حکومت میں آتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی وزیراعظم بناتا ہےتو کبھی اسےجیل میں ڈال دیتا ہے.

منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی پی پی چاہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں اور مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہوں.الیکشن سے پہلے دمام دم مست قلندر ہوگا، کچھ باہر تو کچھ جیل میں ہونگے.جیل جانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اب تو گرمی بھی کم ہے۔ الیکشن تو جیل میں بھی بیٹھ کر بھی جیتے جاسکتے ہیں، پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو جیلں بھی دیکھنی پڑیں گی۔

منظور وسان نے کہا کہ کچھ ترامیم کی گئی ہیں جن پر اعتراضات ہیں۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہیں بچا۔

جانہوں نے کہا کہ سندھ میں جے یو آئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا اتحاد پی پی پی کے لئے خطرہ نہیں۔