احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کیس کرنے کا اعلان کر دیا

احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کیس کرنے کا اعلان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کباڑا کرنے پر عمران خان کے خلاف کیس کروں گا، اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی پر اضافی اخراجات عمران خان اور نیب سے نکلوائیں گے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان 4 سال میں پاکستانی معیشت کو بم باندھ کر گئے، معیشت کو لگائی عمران حکومت کی بارودی سرنگوں کو ہمیں صاف کرنا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جاری کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟ 

بعد ازاں عدالت نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer