سٹی 42ؒ:پاکستان پیپلزپارٹی کےزیراہتمام بلدیاتی انتخابات کی تیاری کےحوالےسےاجلاس رہنماپیپلزپارٹی فیصل میرکی صدارت میں ہوا۔
بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسلزکی تعداد،حلقہ بندی اورحدبندی بارےاظہارخیال کیا گیا ۔
فیصل میر نے کہا لاہورکی تمام یونین کونسلزسےپیپلزپارٹی اپنےامیدوارکھڑےکریگی،جوہرٹاؤن کےمرکزی دفترسےہرچیزمانیٹرکریں گے۔مجیدغوری آفس کےانچارج ہونگےاورورکرزکےمسائل دیکھیں گے۔
بلدیاتی الیکشن کے حوالے دفاتر کھول رہے ہیں۔بلدیات کے الیکشن کے بعدسسٹم میں بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کروڑوں روپے کے اشتہارات کا سہارا لیا ہوا ہے پھر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی انتخابات کیوں کروائے جا رہے ہیں،آج کے کنونشن میں الیکشن بھرپور طریقہ سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔امید کرتے ہے ہمارے جینتنے والے امیدواروں کو چھانگا مانگا کی سیاست کی نظر نہیں کیا جائیگا.

سینئر رہنما پیپلزپارٹی میاں مصباح الرحمان نے کہا بلدیات کا الیکشن نہ ہونے سے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کونسلرز بن چکے ہیں ۔ایم این اے کا کام سٹریٹ لائٹس لگانا نہیں ہے۔
بلدیات کے الیکشن کا مقصد عام آدمی کے دروازے تک سہولیات پہنچانا ہے۔حکومت نے تین چار سال بلدیات کا قانون بنانے میں لگائے۔
پیپلز پارٹی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔چئیرمین سے کہیں گے کہ جلد از جلد الیکشن کے حوالہ سے کمیٹی بنائیں ۔