لانگ مارچ کے اعلان کا سورج گرہن سے کیا تعلق؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

لانگ مارچ کے اعلان کا سورج گرہن سے کیا تعلق؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عبداللہ ندیم: کیا لانگ مارچ کے فیصلے کا سورج گرہن سے کوئی تعلق ہے؟ سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ شروع ہوگیا۔

گزشتہ روز  ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے  جمعےکو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ  لبرٹی چوک لاہور سے ہمارا لانگ مارچ شروع ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ پُرامن احتجاج ہوگا، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں، ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں۔عمراان خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے غیر ذمہ دار کہا گیا، کہا گیا کہ ملک مشکل میں ہے اور آپ اس وقت لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔کچھ  صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سورج گرہن کے فوراً بعد لانگ مارچ کا اعلان کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔  صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنا تھا لیکن اب اچانک سورج گرہن ختم ہوتے ہی تاریخ کا اعلان کرنا انوکھی منطق ہے۔ن لیگ کی  رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ’’ جمعہ کو اعلان کرنے کا کہہ کے اچانک سورج گرہن والے دن اعلان کر دیا،کچھ سمجھ آیا ؟‘‘

اس حوالے سے لوگوں کا شبہ تب مزید بڑھ گیا جب کل عمران خان نے صحافی ارشد شریف کے جنازے کا بھی انتظار نہیں کیا اور  اچانک لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ کچھ صحافیوں نے اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو  ارشد شریف کے جنازے اور تدفین کا انتظار کر لینا چاہیئے تھا جو آخری وقت تک ان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے تھے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ خان صاحب پہلے بھی کچھ ایسے فیصلے اپنے دورحکومت  میں کر چکے ہیں جیسے کہ گزشتہ سال ڈی جی آئی ایس آئی  کے تعیناتی کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار رہا ۔ اس وقت بھی سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ عین چاند گرہن کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ  گزشتہ سال 19 نومبر  کو  دنیا کے مختلف ممالک میں  جزوی چاند گرہن لگا تھا اور 20 نومبر ،2021 کو  لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

اگر  عام لوگوں کی بات کی جائے تو ہر فرد  کی سورج گرہن اور چاند گرہن سے متعلق مختلف رائے ہے۔کچھ لوگوں کا یقین ہے کہ گرہن کے موقع پر بیشتر کاموں اجتناب کرنا چاہئے اور کچھ لوگ ان باتوں پر بالکل کان نہیں دھڑتے۔ خدا جانے کیا واقعی خان صاحب اپنے فیصلے ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں یا یہ محض ایک اتفاق ہے؟

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر