ارشد شریف کی موت، کینین پولیس نے اپنا موقف بدل لیا

ارشد شریف کی موت، کینین پولیس نے اپنا موقف بدل لیا
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کینیا کی پولیس نے ارشد شریف کی موت پر مؤقف بدل لیا اور اب دعویٰ کیا ہےکہ ارشد شریف کی گاڑی روکنے والے اہل کاروں پر پہلے فائرنگ کی گئی جس سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوا جب کہ جوابی فائرنگ میں ارشد شریف کی موت واقع ہوئی۔

اس سے پہلے کینیا پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی کار نہ روکے جانے پرفائرنگ کی گئی تھی۔ کینین میڈیا کے مطابق واقعےکے دن ارشد شریف اور خرم احمد نے ‎نیروبی سے کچھ دور کاموکورو میں واقع انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا تھا، کمپلیکس میں شوٹنگ رینج نشانہ بازی کے شوقین افراد میں مقبول ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والے ڈرائیور خرم احمد نے 26 کلومیٹر دورٹنگا میں مقیم پاکستانی نقاراحمد کو فون کیا، نقار احمد نے خرم احمد کو گاڑی اپنے گھرکی طرف لانے کا کہا، جب گاڑی نقاراحمد کے گھرپہنچی اس وقت تک ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ‎جس کارکی چوری کی اطلاع پرروڈ بلاک کیا گیا وہ اور ارشد شریف کی کار کی کمپنی مختلف تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر