سٹی42: مسلح افواج کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے آخری چئیرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب ہوئی۔
تینوں افواج کے چاق وچوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے چئیرمین جنرل ساحر شمشاد کو شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی تقریب میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے کئی سابق چئیرمینوں اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج میں40 سال تک شاندار خدمات سرانجام دیں۔
آؤٹ گوئینگ چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزانے الوداعی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت سے فرائض ادا کرنےکی توفیق دی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مسلح افواج کے شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا، مضبوط قومی دفاع، قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بہادر افسران وجوان دفاع وطن کو مزید مستحکم بنانےکے لیے ہر دم تیار ہیں۔