ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان سے اچھائی کی کوئی امید نہیں, ان پر اعتمادکرنابےسودہے، وزیردفاع

Khwaja Asif Ali, City42, Afghan Taliban, Taliban terrorist, Fitna Alhindustan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے اچھائی کی کوئی امید نہیں۔  طالبان مفاد پرستوں کا گروہ ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا اور ان پر اعتماد کرنا بے سود ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز انتہائی ڈسلپنڈ ہیں۔  طالبان کا کوئی کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہے۔  ہمیں طالبان سے اچھائی کی امید نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کے کس مذہب و معاشرے میں ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی سرزمین پر رہے ہوں اور وہاں خونریزی کریں، آگ لگائیں،  طالبان کونسی شریعت کو ماننے والے ہیں؟  یہ کس شریعت کی بات کرتے ہیں۔

وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو، خطے میں امن ہوگا تو سب ہی اس کے بینیفشری ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ طالبان ایک مفاد پرستوں کا گروہ ہے، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا ، ان پر اعتماد کرنا بے سود ہے، طالبان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ  اپنے ملک و قوم کو برباد کررہےہیں۔

اس کےعلاوہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغانستان کو تاجر کیلئے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا ہے تو ضرور کرے، افغانستان اگر بھارت کےساتھ تعلقات رکھنا چاہتاہے تو ضرور رکھے۔