پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ، ٹریفک پلان جاری

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ، ٹریفک پلان جاری
کیپشن: PTI Long March
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے راولپنڈی میں آج ہونے والے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اسلام آباد ایکسپریس وے سے راولپنڈی کے لیے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعمال کریں، ایکسپریس وے سے پرانے ایئر پورٹ کی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک کھلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد مری روڈ راولپنڈی کے داخلی راستے سے بند ہے، آئی جے پی روڈ، مری روڈ اور راولپنڈی کے لیے فیض آباد کے تمام راستے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ 26 نمبر چونگی سے ٹریفک کے لیے شاہراہیں کھلی ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ اور موٹر وے ٹریفک کے لیے کھلا ہے، مری روڈ راولپنڈی کی طرف ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے فیض آباد میں متبادل روٹ ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متبادل طور پر ٹریفک کو اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، متبادل طور پر مارگلہ روڈ اور ایوب چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے، فیض آباد بس ٹرمینل ٹریفک کے لیے بند ہے۔