موبائل صارفین کے وارے نیارے؛ اب کرسکیں گے دل کھول کے لمبی بات

 PTA Mobile Termination Rates
کیپشن: Mobile Rates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی اے کی طرف سے موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی ، پی ٹی اے نے یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کر دیا ہے۔یہ نرخ یکم جولائی 2022 سے مزید کم ہو کر 0.40 روپے فی منٹ ہو جائیں گے.

تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا،پی ٹی اے نے یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کر دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہناتھا کہ یہ نرخ یکم جولائی 2022 سے مزید کم ہو کر 0.40 روپے فی منٹ ہو جائیں گے،ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام شعبے کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے،ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز سے فائدہ اٹھاسکے گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے پاکستان اور اے جے کے /جی بی میں موبائل نیٹ ورکس سے دیگر موبائل نیٹ ورکس یا فکسڈ نیٹ ورکس کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا ہے،جنوری سے جون 2022 تک 0.50 روپے فی منٹ جولائی 2022 سے جون 2023 تک 0.40 روپے فی منٹ لاگو ہوگا،جولائی 2023 کے بعد 0.30 روپے فی منٹ ہو ں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer