جنید ریاض: لاہور بورڈ نے انٹر اسپشل امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا،امتحان میں 21 ہزار ایک سو اکیس امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی صرف 3 ہزار آٹھ سو پچیس امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی،امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 18 اعشاریہ دس فیصد رہا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹر اسپشل امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،امتحان میں 26 ہزار 747 امیدواروں نے امتحان کیلئے اپلائی کیا،کل 21 ہزار ایک سو اکیس امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی اور صرف 3 ہزار آٹھ سو پچیس امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 18 اعشاریہ دس فیصد رہا اور موجودہ امتحان میں فیل ہونے والے طلباء آئندہ سال سالانہ امتحان 2021 میں شرکت کرسکیں گے،امتحان ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر بذریعہ ایس ایم ایس معلوم ہوسکے گا، امیدوار نتائج کو بورڈ کی ویب سائٹ پر اون لائن بھی چیک کرسکیں گے۔
دوسری جانبپرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیوں کو آن کیمپس امتحانات کے انعقاد سے روک دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشںل چیف سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن ارم بخاری نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹییز اور کالجوں میں سپورٹس اور کلچرل تقریبات کو بھی منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے اس کا اطلاق پرائیویٹ یونیورسٹیز پر بھی ہوگا۔
سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹییز، کالجوں کو آن لائن ٹیچنگ کے ہدایت نامہ پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کالجوں میں آن لائن تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں، کالجوں کو 50 فیصد سٹاف کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کو بھی کورونا وائرس کے باعث یونیورسٹیز کی بندش کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے .