سٹی42: گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے پرائیویت سکولوں نے ہمیشہ والی بدمعاشی کرتے ہوئے سکول کی فیسوں میں اضافہ کر دیا۔ سکول بند ہو رہے ہیں، سکولوں مین پڑھائی اب تین مہینے بعد ہی شروع ہو گی لیکن پرائیویت سکولوں نے فیسیوں میں اضافہ کر دیا۔
نجی سکولوں کی فیس میں اضافہ ہونے کی "خبر" کا پنجاب اسمبلی کے رکن نے اسمبلی کے فلور پر انکشاف کیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی احمد رشید بھٹی نے پرائیویت سکولوں کی فیسیں بڑھانے کی کوشش کو عدالت کے حکم کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھائی تو پنجاب کے وزیرتعلیم نے اس معاملہ پر تحقیقات کروانے کا اعلان کر دیا۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں بعض پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 26 فیصد اضافے کی کوشش پر پر پنجاب اسمبلی میں بحث ہوئی۔
پنجاب اسمبلی میں بحث کے دوران رکن احمدرشیدبھٹی نے بتایا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں میں بچوں سے فیس آدھی لی جائے لیکن عدالتی فیصلہ کو نظر انداز کرکے فی بچہ 7سے 8 ہزارروپے فیس بڑھادی گئی۔
سپیکر ملک محمداحمد خان نے وزیر تعلیم کو پرائیویٹ سکولوں میں فیسیں بڑھانے والے منتظمین کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فیسوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔
وزیر قانون نے فیسوں میں اضافہ کے معاملے پر فوری تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
گذشتہ سال ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے پرائیویٹ سکولوں کیلیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ داخلہفیس اور ماہانہ فیس کے سوا تمام اضافی وصولیاں غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اضافی فیس لے تو حکومت سے رابطہ کیا جائے، اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، والدین کو اسکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
سپیکر ملک احمد خان نے پرائیویٹ سکولوں میں فیسیں برھانے کے معاملہ کو سٹینڈنگ کمیٹی آف سکولز بھجوانے کی ہدایت کردی