ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بجٹ 2025-26 :یوٹیوبرز, ٹک ٹاکرز پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

 بجٹ 2025-26 :یوٹیوبرز, ٹک ٹاکرز پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ 2025-26 میں یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والے ڈیجیٹل کریئیٹرز پر ٹیکس عائد کرنے کی اہم تجویز سامنے آگئی ہے

ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) نے سفارش کی ہے کہ ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز پر 3.5 فیصد فکسڈ ٹیکس نافذ کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری خزانے میں سالانہ 52.5 ارب روپے کا اضافہ کرنا ہے۔

وفاقی حکومت 10 جون 2025 کو آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی اور حکومتی ذرائع کے مطابق اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ممکنہ طور پر بجٹ تقریر میں اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ تجویز اس تناظر میں سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز سے بڑی تعداد میں نوجوان لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں مگر ان کی آمدنی اب تک ٹیکس نیٹ سے باہر ہے۔