ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کیلئے مختص پلاٹ دوبارہ فروخت کرنیکا سکینڈل، پنجاب اسمبلی میں آڈٹ رپورٹ جمع

 سکول کیلئے مختص پلاٹ دوبارہ فروخت کرنیکا سکینڈل، پنجاب اسمبلی میں آڈٹ رپورٹ جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:گلبرگ میں اربوں مالیت کے سکول کیلئے مختص پلاٹ دوبارہ فروخت کرنیکا سکینڈل، گلبرگ میں آلاٹ کی گئی ایجوکیشن سائٹ کو دوبارہ آلاٹ کرنے کا انکشاف، پنجاب اسمبلی میں ایل ڈی اے کی مالی سال20-2019 کی آڈٹ رپورٹ جمع کروا دی گئی۔

آڈٹ رپورٹ نے غیر قانونی الاٹمنٹ اور رہائشی استعمال کو بے نقاب کردیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی معاملے کی چھان بین کرے گی، 1975میں ایجوکیشن سائٹ کو پرائیویٹ سکول کیلئے آلاٹ کیاگیا۔

ایل ڈی اے نے 1989میں بغیر تصدیق سیل ڈیڈ جاری کی، ایل ڈی اے نے قانونی حیثیت نہ ہونے کے باوجود ملکیت منتقل کی، سال 2000 میں پلاٹ ایل جی ایس کو 5 کروڑ 80 لاکھ میں فروخت کیاگیا۔

سکول کے لئے مختص پلاٹ کا 50فیصد حصہ رہائشی استعمال میں رہا، سال 2002 میں صرف 2کلاس رومز موجود پائے گئے، جنوری 2003 میں ایل ڈی اے نے بلڈنگ پلان منظور کیا۔

قانون کے مطابق پالیسی سکول کے پلاٹ کو فروخت نہیں کیاجاسکتا، ایجوکیشن سائٹ صرف سرکاری تعلیمی ادارے کو ہی آلاٹ ہو سکتی ہے۔

آڈٹ رپورٹ نے الاٹمنٹ اور فروخت کو غیر قانونی قرار دیا، اراضی کا رہائشی استعمال بھی سرکاری قواعد کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔