ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال ایک ماہ گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویر

students
کیپشن: students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)رواں سال ایک ماہ گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویر زیر غور، حتمی فیصلہ آئندہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے،جون میں امتحانات ، جولائی میں چھٹیاں اور یکم اگست سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں   لاہورسمیت صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں رواں سال بچوں کو صرف ایک ماہ گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ آئندہ ماہ جون میں کلاسز اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔

یکم جولائی سے 31 تک سکولوں میں چھٹیاں دی جائیں گی۔یکم اگست سے سکولوں میں نئے سیشن کا آغاز کیا جائے۔بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیاں محدود کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔حتمی فیصلہ آئندہ 3 جون کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورسمیت 20 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملہ پرصوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن اضلاع میں سرکاری ونجی سکول بند ہیں انھیں 7 جون سے کھولے جانے کے حوالے سے این سی او سی میں  معاملات زیر غور ہیں۔