نواز شریف نے 2 چہیتے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دیدیا

نواز شریف نے 2 چہیتے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل سیف کھوکھر کی ملاقات، نوازشریف نے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے لئے گرین سگنل دے دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔عام انتخابات میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا: حمزہ شہباز
 تفصیلات کے مطابقجاتی عمرہ رائیونڈ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عام آدمی کی بہتری کے لئے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس لئے مسلم لیگ (ن) کا دور اقتدار گواہ ہے کہ ہمیشہ عوامی مسائل کو نہ صرف بہترین انداز میں بلکہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کرتےرہیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہوریوں کو بڑا تحفہ دے دیا

نوازشریف نے کھوکھر برادران کی خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دے دیا اور کہاکہ الیکشن کی تیاری کریں کیونکہ کھوکھر برادران نے ہمیشہ حلقہ میں عوام کی بہترین انداز میں خدمت کرتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer