عام انتخابات میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا: حمزہ شہباز

عام انتخابات میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، کہتے ہیں عام انتخابات کا میدان سنجے والا ہے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح قبرستان میں لوگ چھوڑ جاتے ہیں تو مینٹل ہسپتال میں بھی یہی صورتحال ہے , مینٹل ہسپتال میں 32، 32 سال سے مریض زیر علاج ہے مگر ان سے انکا کوئی پیارا ملنے تک نہیں آیا، پاکستانی قوم بڑی مضبوط اور پرعزم ہے ،زلزلوں اور دہشت گردی کا ہمت سے مقابلہ کیا۔

لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے عمران خان پر بھی خوب تنقید کی کہتے ہیں کہجنگلہ بس کہنے والے کے پی میں جنگلہ بس بھی نہ بنا سکے، لاہور کےلوگوں نےعمران خان، طاہرالقادری سمیت دیگر کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ لاہور میں سورج سوا نیزے پر آگیا، قیامت خیز گرمی سے روزہ دار ہلکان

حمزہ شہبازشریف کا مزید کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) نےعوامی مسائل کو اپنی حکومت میں حل کیا، ملک کی ترقی کیلئے جمہوریت بہت ضرور ی ہے جبکہ اس موقع پر لیگی رہنما احمد بٹ، عمران گورائیہ بھی موجود تھے۔

خبر پڑھیئے۔۔۔پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد حمزہ شہباز شریف کے دربار میں حاضریاں دینے لگے
 

Sughra Afzal

Content Writer