ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی میں کمی کیلئے علاقائی ممالک سے رابطے میں ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس سلسلے میں سفارتی سطح پر اہم پیش رفت جاری ہے، پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار ترجمان طاہر حسین اندرابی نے نیوز کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مختلف ممالک کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے سعودی ولی عہد سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ ایران کے صدر کے ساتھ بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ناروے، سعودی عرب اور آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ بھی سفارتی روابط استوار کیے گئے ہیں۔

 ترجمان دفترِ خارجہ نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نے لبنان، مصر اور بنگلا دیش کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم بھی سفارتی محاذ پر متحرک ہیں اور خطے کے ممالک کے ساتھ رابطوں میں مصروف ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مساجد، خواتین اور بچوں پر حملوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے، ترجمان نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کو سیل کرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنائے۔