پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ  کا تقرر، طارق باجوہ بورڈ کے چئیرمین بن گئے

Tariq Bajwa Chairman Board, PIA Holding Company, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز  (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی ہے۔

بورڈ کے ارکان کے ناموں کی منظوری کو  پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم  مرحلہ ہ تصور کیا جا رہا ہے۔

با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف سےخصوصی اجازت حاصل کرکے  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے  لی گئی۔

 سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو بورڈ کا چیئرمین مقرر  کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 11 رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز  اور 4 سرکاری افسران کو  شامل کرنےکی بھی منظوری دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے  اس نو تشکیل شدہ ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے۔

 گزشتہ روز  ہونے والے  پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اےکی تنظیم نو  اور نجکاری کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی تھی۔